Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستاناعلی عدلیہ کے ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اعلی عدلیہ کے ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے اعلی عدلیہ کے ججز، بیوروکریٹس کے لیے ایف14، ایف15 میں خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو دوبارہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ نے اعلی عدلیہ کے ججز، بیوروکریٹس کے لیے ایف14، ایف15 میں خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا تے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کی اپیل منظور کرلی اور 2022 کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو دوبارہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی، تین رکنی بینچ کا حصہ جسٹس عائشہ ملک نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 21 مئی 2024 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یاد رہیگریڈ 21 سے ریٹائر ہونے والے متعدد افسران نے اس قرعہ اندازی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ فیڈرل ہاسنگ اتھارٹی نے ان سے ایف 14 اور ایف 15 میں پلاٹ کے لیے پیسے لیے تھے لیکن جب وہاں پر پلاٹ نہ ملے تو حکام نے انھیں جی 12 میں پلاٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔