اسلام آباد،سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ نے این آئی ایچ سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آنے پر دونوں نے گھر میں قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔
جسٹس فائز عیسی اور انکی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
