Tuesday, February 24, 2026
ہومپاکستانبابوسر ناران روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

بابوسر ناران روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

چلاس،سیاحوں کا سمندر ناران بابوسر کی طرف امڈ آیا،ہزاروں گاڑیوں میں سیاح قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے ناران اور بابوسر ٹاپ کا رخ کر لیا۔ہزاروں گاڑیوں کی بابوسر ناران روڈ پر موجودگی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جبکہ گاڑیوں کی بڑی تعداد لائنوں میں لگ گئے۔بابوسر ناران روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے سیاح پھنس گئے۔سیاحوں میں فیملیز بھی شامل، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حالیہ بارشوں کے باعث بابوسر ناران روڈ پر جگہ جگہ ملبہ پڑا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملبہ نہ ہٹانے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ ناران سے بابوسر ٹاپ کے درمیان ٹریفک پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی نہیں ہو پارہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔