Saturday, November 16, 2024
ہومپاکستانجو لوگ نہیں لائیگا اور احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا پارٹی سے باہر کیا جائے گا، بشری بی بی کی ہدایت

جو لوگ نہیں لائیگا اور احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا پارٹی سے باہر کیا جائے گا، بشری بی بی کی ہدایت

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پارٹی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں گی، بشری بی بی بتائیں گی کہ بانی پی ٹی آئی کی کیا ہدایات ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بشری بی بی نے پارٹی رہنماوں اور عہدے داروں کو احتجاج سے متعلق اہم احکامات جاری کردیے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے 24نومبر کو احتجاج میں ہر حلقے سے ایم این اے کو 10ہزار اور ہر ایم پی اے کو 5ہزار افراد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ بشری بی بی نے کہا کہ جو ایم این اے یا ایم پی اے اپنے ساتھ لوگ نہیں لائے گا اسے پارٹی سے باہر کیا جائے گا اور جو پارٹی رہنما، ایم این اے یا ایم پی اے احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ بھی پارٹی سے باہر سمجھا جائے گا۔ بشری بی بی نے پردے کے پیچھے سے اجلاس کے شرکا سے 10منٹ خطاب کیا۔
دوسری جانب عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے آج اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ بشری بی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں اور نا ہی سیاست میں حصہ لیں گی تاہم بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تو کسی نے تو ان کا پیغام پہنچانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔