اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں گزشتہ7سال میں خواجہ سرائوں کی تعداد میں کمی آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراوں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی تاہم 2023 تک خواجہ سراوں کی تعداد 20 ہزار 331 رہی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سات سالوں میں خواجہ سراوں کی تعداد میں 1443کمی آئی۔
ادارہ شماریات نے بتایاکہ 2023 مردم شماری کے مطابق پنجاب میں خواجہ سراوں کی تعداد 13ہزار 957اور سندھ میں 4ہزار 222 رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق خیبرپختونخوا میں خواجہ سراوں کی تعداد 1117، بلوچستان میں 765 اور اسلام آباد میں 270 رہی۔