بیجنگ،چین میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث کم از کم 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ ہنان میں سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور امدادی کارکن بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔کئی روز سے جاری سیلاب سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور انہیں پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہرژنگ ژاو¿ میں جمعہ کوآگ بجھانے والے عملے نے سرنگوں اور سب وے سے پانی نکلالنے کا سلسلہ جاری رکھا۔یہاں رواں ہفتے کم از کم 12 افراد ٹرین میں بیٹھے بیٹھے ڈوب گئے تھے۔چین کے صوبے سنکیانگ اور اطراف میں رات کو ہونے والی بارش سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔چینی میڈیا کے مطابق 9 ہزار افراد کو منتقل کر دیا گیا ہے اور باقی 19 ہزار افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔‘جمعے کو امدادی کارکنوں نے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے عارضی پ±لوں کا استعمال کیا۔موسمیات کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ طوفان ’ان فا‘ چین کے مشرقی ساحل کو اپنے گھیرے میں لے گا۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو اس طوفان کے لیے تیار رہنے کی وارننگ دی ہے۔
چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 33 افراد ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
