Wednesday, April 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد:اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے پشاور، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، مردان، مالاکنڈ اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ مہمند، شبقدر اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، ابتدائی طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔