اسلام آباد (سب نیوز )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے انڈر اسٹینڈنگ ہو، عمران خان نے خود بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کے لیے تیار ہوں۔اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نکالنا ہے، سابق وزیراعظم کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے یقینا ہم نے رابطے بھی کیے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بھی سسٹم کا حصہ ہے، کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے انڈراسٹینڈنگ ہو، بانی پی ٹی آئی نے خود بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کے لیے تیار ہوں، اس لیے ہم اسی لائن پر کام کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیسز بنانے والوں کو اب خود سمجھ آگیا ہے اسی لیے بشری بی بی کی رہائی کے بعد مزید کیسز نہیں بنائے گئے۔