Friday, November 8, 2024
ہومکامرسپاکستان میں سعودی سرمایہ کے معاہدوں میں اضافہ خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

پاکستان میں سعودی سرمایہ کے معاہدوں میں اضافہ خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ


اسلام آباد:صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کے معاہدوں میں اضافہ خوش آئند ہے، سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے معاہدوں کی تعداد 27 سے 34 ہوگئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے،،وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے، ۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ قطر بھی اہمیت کا حامل ہے، ایس سی او بزنس کونسل میں بھی ایس سی او ممالک کے سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔