اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ میں بی این پی کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا گیا۔
اختر مینگل اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
مقدمہ دہشتگردی سمیت 7 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں الزام ہے کہ انہوں نے سینٹ کے سٹاف کو زد و کوب کیا ہے
مقدمہ جمیل احمد جوائنٹ سیکریٹری سینٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔۔
متن مقدمہ کے مطابق اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے
اختر مینگل اور ان کے ساتھیوں کے پاس اسلحہ بھی تھا،
ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

