ہومپاکستانوزیر قانون اعظم نذیرتاڑ نے سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کر دی

وزیر قانون اعظم نذیرتاڑ نے سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کر دی جس پر وہ اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت اجلاس جاری ہے جس میں حکومتی بینچوں پر 44 اراکین موجود ہیں جبکہ اپوزیشن بینچوں پر اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا، بل کی کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس کے آغاز پر نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ سے معمول کی کارروائی ملتوی کرنے کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان بالا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ہے کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ طویل مشاورت کی ہے ، جمعیت علمائے اسلام ف کے ساتھ بھی مشاورت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔