ہومپاکستانحکومت کے پاس 3متبادل ڈرافٹ ہیں، ووٹ نہ دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کرا لے گی، سینیٹر کامران مرتضی

حکومت کے پاس 3متبادل ڈرافٹ ہیں، ووٹ نہ دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کرا لے گی، سینیٹر کامران مرتضی

اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس تین متبادل ڈرافٹس تیار ہیں ، اگر ہم نے ووٹ نہ دیا تو حکومت اپنا من مانا مسودہ منظور کرا لے گی۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ ہم سے غلط فیصلہ نہ کرائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تین متبادل ڈرافٹ تیار ہیں، اگر ہم نے ووٹ نہ دیا تو حکومت اپنا من مانا مسودہ منظور کرا لے گی، پھر آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 191 میں بھی ترمیم ہو جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔