ہومپاکستانچھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری ، وزیراعظم کا دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری ، وزیراعظم کا دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )26ویں ترمیم پر پیدا شدہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کھٹائی میں پڑگئی جس کے باعث نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سموعہ جائیں گے ۔سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور25 اکتوبر کو ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان کی نمائندگی کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 26 ترمیم کے حوالے سے کسی مثبت پیش رفت کی صورت میں ہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بحرالکاہل میں جزیرہ سموعہ کے لیے روانہ ہونگے ۔بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اسحاق ڈار کی روانگی کی صورت میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ایک بار پھر مامووا میں اکٹھے ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔