Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانقومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی ترمیم شامل نہیں

قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی ترمیم شامل نہیں

اسلام آباد (سب نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا،دس نکاتی ایجنڈا میں آئینی ترمیم شامل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت کل شام 4 بجے ہو گا،وفاقی وزیر پارلیمانی امور قومی کمیشن برائے خواتین ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے،وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایسیٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بل پیش کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بائیولوجیکل ہتھیاروں کی تیاری اور خریداری کی ممانعت سے متعلق عالمی کنونشن پر عملدرآمد کابل پیش کریں گے ،سال 21-2020 کے لئیے کابینہ ڈویژن وفاق کی پالیسی پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی،وفاقی دارالحکومت میں غیر معیاری تعلیم پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا ،ملک بھر میں ذیابیطیس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔