Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانآئینی ترمیم کا معاملہ، جاتی امراء میں نواز شریف کی میزبانی میں بڑوں کی بیٹھک جاری

آئینی ترمیم کا معاملہ، جاتی امراء میں نواز شریف کی میزبانی میں بڑوں کی بیٹھک جاری

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں اہم ملاقات جاتی ہے۔
نوازشریف کی جانب سے سیاسی قائدین کے اعزاز میں عشائیے میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پہنچ گئے۔

نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عشائیے میں پہنچ گئے۔
ملاقات میں نوازشریف، فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا 26 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال جاری ہے، ملاقات میں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہیں ۔صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سیاسی قائدین کی ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، نوید قمر، مولانا اسعد محمود، مریم اورنگزیب اور مرتضی وہاب بھی موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔