Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی کے تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع، پارٹی ذرائع کا دعویٰ

پی ٹی آئی کے تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع، پارٹی ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے آزاد اراکین کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے آئینی ترامیم کے معاملے پر تین اراکین اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی سے پی ٹی آئی کی قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ساہیوال سے جیتنے والے آزاد امیدوار عثمان علی بھی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں نہیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔