Wednesday, October 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزبیلاروس پاکستان میں متعدد زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا

بیلاروس پاکستان میں متعدد زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا

اسلام آباد(سب نیوز)اعلی سطحی بیلاروسی وفد نے زرعی ترقیاتی بینک کا دورہ کیا ۔وفد کو صدر زرعی ترقیاتی بینک طاہر بھٹی نے خوش آمدید کہا ۔
وفد میں بیلاروس کے بینک آف ڈیولپمنٹ کے چیئرمین اور زراعت و خوراک کے بائبل وزیر شامل تھے ۔
بیلاروس پاکستان میں متعدد زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا،پاکستان کا کسان بیلاروس کی جدید زرعی مشینری سے فائدہ لے گا۔
بیلاروسی وفد نے زرعی ترقیاتی بینک اور بیلاروس کے درمیان ممکنہ تعاون کی تجاویز پیش کیں ۔
زرعی ترقیاتی بینک نے پاکستانی چھوٹے کسان کی مشکلات کے حل کیلئے بیلاروس سے تجاویز مانگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔