اسلام آباد، لکی گروپ اور سام سنگ کے درمیان پاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ،یہ یونٹ دسمبر 2021تک پیداوار کا آغاز کر دے گا۔
جمعہ کوپاکستان میں موبائل کی تیاری کیلئے سام سنگ اور لکی گروپ کے درمیان معاہدہ ہوگیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکی گروپ اور سام سنگ کوپاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کرنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ موبائل فون تیار کرنے کی مثبت ڈیولپمنٹ ڈربزسسٹم کی کامیابی کاثبوت ہے ،موبائل تصدیقی نظام ڈربزسسٹم سے موبائل فون کی اسمگلنگ کاخاتمہ ہواہے، ڈربزسسٹم کے بعدگزشتہ سال ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی بھی تیار کی گئی۔دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا الحمدللہ،پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر، سام سنگ نیلکی گروپ سے ملکرپاکستان میں موبائل کی تیاری کیلئے معاہدہ کیا ہے، حکومت کی مقامی مینوفیکچرنگ پالیسی کی کارکردگی کا ثبوت ہے، انشااللہ یہ یونٹ دسمبر 2021 تک پیداوار کا آغاز کر دے گا۔
