Thursday, October 17, 2024
ہومتازہ ترینآئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کیلئے سیاسی قیادت آج پھرسر جوڑ کر بیٹھے گی

آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کیلئے سیاسی قیادت آج پھرسر جوڑ کر بیٹھے گی

اسلام آباد: (آئی پی ایس) آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لئے سیاسی قیادت آج پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔
پارلیمان کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیرِ صدارت ہو گا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس سہ پہر 3:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
اجلاس میں تمام جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترمیمی مسودوں کا جائزہ لیا جائے گا، جمیعت علمائے اسلام ف، مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اپنے مسودے پیش کر چکی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تاحال آئینی ترمیمی مسودہ پیش نہیں کیا گیا ۔
26ویں آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔