Friday, February 27, 2026
ہومشوبزنیشنل ایوارڈ یافتہ بھارتی اداکارہ سریکھا سکری انتقال کرگئیں

نیشنل ایوارڈ یافتہ بھارتی اداکارہ سریکھا سکری انتقال کرگئیں

نئی دہلی ، بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سریکھا سکری 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے مینیجر نے بتایاکہ سریکھا سکری کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا، وہ کئی ماہ سے علیل تھیں جبکہ2020 میں اداکارہ کو دماغی فالج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ دوسری مرتبہ دماغی فالج کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں میں مبتلا تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔