Thursday, October 17, 2024
ہومتازہ ترینجی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس) 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور دیگر پرفرد جرم 19 اکتوبر کو عائد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کیسز کی سماعت کی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے کے نامذد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم کی گئیں جبکہ غیر حاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ شیریں مزاری ،صداقت عباسی ،امجد نیازی ،عثمان ڈار بھی پیش ہوئے۔ 28 ستمبراور 4 اکتوبر احتجاج کیسوں کے نامزد پی ٹی آئی کارکنان رہنما پیش نہیں ہوئے ان کی بیماری کے باعث غیر حاضری کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ سماعت کے موقع پرسیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔کیس کی آئیندہ سماعت 19 اکتوبر اڈیالہ جیل عدالت میں ہوگی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔