ہومبریکنگ نیوزملتان ٹیسٹ کا پہلا دن: شان اور عبداللہ کی سنچریاں، پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 4 وکٹ پر 328 رنز

ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن: شان اور عبداللہ کی سنچریاں، پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 4 وکٹ پر 328 رنز

ملتان (آئی پی ایس )ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعے پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔صائم ایوب کے جلد آٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔دوسری جانب عبد اللہ شفیق نے بھی سنچری اسکورکی اور پھر 102 رنز بنا کر آٹ ہوئے

، دونوں کے درمیان 253 رنز کی شراکت ہوئی۔عبد اللہ شفیق کے آٹ ہونے کے بعد صرف2 رنز کے اضافے کے ساتھ کپتان شان مسعود بھی 151 رنز بنا کر کیچ آٹ ہو گئے۔ پہلے دن کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل بابر اعظم بھی 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر رن بنائے کریزپرموجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن 2 اور کرس ووکس نے ایک وکٹی حاصل کی۔ پاکستان کل اننگز کا آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز سے دوبارہ کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔