ہومبریکنگ نیوزذاکر نائیک کے دورہ پاکستان پر بھارت کا شدید ردعمل، شاندار خیرمقدم پر واویلا، انتقامی اقدامات، ایکس اکا ئونٹ معطل کروادیا گیا

ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان پر بھارت کا شدید ردعمل، شاندار خیرمقدم پر واویلا، انتقامی اقدامات، ایکس اکا ئونٹ معطل کروادیا گیا

نئی دہلی (آئی پی ایس )عالمی شہرت یافتہ مبلغِ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد اور شاندار خیرمقدم پر مودی سرکار ایسے ردِعمل کا اظہار کر رہی ہے جیسے اس کی بہت بڑی توہین ہوگئی ہو۔ ایک طرف مودی سرکار سیخ پا ہے اور دوسری طرف بھارتی میڈیا نے بھی واویلا برپا کرنا اور زہر اگلنا شروع کردیا ہے۔اس دورے کے حوالے سے طرح طرح کی اٹکل بازی کی جارہی ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کو مستقل مستقر بھی بناسکتے ہیں۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان بھارت جائیسوال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاکستان کا دورہ اور وہاں ہونے والی آ بھگت افسوس ناک ہے تاہم حیرت انگیز نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں بھرت جائیسوال نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا وہ بھارتی پاسپورٹ پر پاکستان گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ملائیشیا کے وزیرِاعظم بھارت آئے تھے تب ان سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں بات ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔