Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانپاکستانی تاجر جنوری 2025 میں ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کرسکتےہیں،ایتھوپین سفیر

پاکستانی تاجر جنوری 2025 میں ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کرسکتےہیں،ایتھوپین سفیر

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبد اللہ نے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت ہوئی ،
ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان دونوں میں نوجوان آبادی ہے،ایتھوپیا اور پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک دوسرے کےتجربات سے سیکھ سکتے ہیں،پاکستانی تاجر جنوری 2025 میں ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کرسکتےہیں،موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ایتھوپیا کے نوجوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
رانا مشہودنے کہا کہ موجودہ حکومت میں ایتھوپیا کی ترقی متاثر کن ہے،پاکستان اور ایتھوپیا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک دوسرےکے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔