Tuesday, March 3, 2026
ہومپاکستانپنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلے،آئی جی انعام غنی نے منظوری دے دی

پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلے،آئی جی انعام غنی نے منظوری دے دی

لاہور ،پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلے،آئی جی پنجاب انعام غنی نے تقرر تبادلوں کی منظوری دے دی ۔

ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی رانا شعیب محمود کو ڈی پی او اٹک تعینات کر دیا گیا جبکہ انکی جگہ سی ٹی او راولپنڈی کیپٹن (ر) مظہر اقبال کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی او لاہور فیصل مختار کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا گیا جبکہ انکی جگہ ڈی پی او اٹک سید خالد محمود کو اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے، ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایس پی پٹرولنگ سرگودھا تنویر احمد ملک کو سی ٹی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، سی ٹی او فیصل آباد شاہ زادہ عمر عباس کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ، ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ محمد وقار عظیم کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پنجاب پولیس کی طرف سے تمام تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

a8e12d3e 194f 4303 bb12 54368367053b 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔