ہومپاکستانفردوس عاشق اعوان نے حریم شاہ کو بھٹکی ہوئی بچی قرار دے دیا

فردوس عاشق اعوان نے حریم شاہ کو بھٹکی ہوئی بچی قرار دے دیا

لاہور،وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حریم شاہ بھٹکی ہوئی بچی ہے،کبھی سندھ اور کبھی وفاق میں خود کش حملے کررہی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حریم شاہ سے گزارش ہے کہ پہلے ہی ہماری خواتین پرپریشر ہے، وہ احتیاط کریں۔فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھاکہ شہباز شریف نے رنگ بازی سے بھری پریس کانفرنس کی،کِک بیکس لے کر بجلی گھر تو بنادیے لیکن ٹرانسمیشن سسٹم نہیں بنائے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ لوٹو اور پھٹو ہے،مریم نواز اداروں کے خلاف بیان دے کر اپنے تابوت میں کیل ٹھونک رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔