Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط کردیا

پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط کردیا

اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے حکومت کو پیش کش کی ہے کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالیں اور پھر آئینی ترمیم پر بات کرلیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم پر موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوباہرنکالیں پھرآئینی ترمیم پربات کریں، ترامیم کی منظوری سے پہلے مینڈیٹ بھی واپس کریں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ نامکمل پارلیمنٹ سے کیسے آئینی ترمیم ہوسکتی ہے؟۔ علی محمد خان نے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے کردار پرسوالیہ نشان ہے، افسوس نواسہ (بلاول) نانا کے بنائے آئین پرنقب زنی کررہا ہے۔ علی محمد خان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ صرف سپریم کورٹ کو مانتے ہیں، سینئرجسٹس منصورعلی شاہ ہی چیف جسٹس بنیں گے،اورکوئی قبول نہیں، اداروں کامذاق نہیں اڑانیدیں گے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔