Sunday, March 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزایک اور آئی پی پی بجلی کی قیمت میں کمی پر تیار

ایک اور آئی پی پی بجلی کی قیمت میں کمی پر تیار


اسلام آباد: ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹک جنرل لمیٹڈ نے بھی وزارت توانائی کو خط لکھ کر رضا کارانہ طور پر معاہدے کی شرائط میں تبدیلی کے لئے بات چیت پر آمادگی کا اظہار کر دیاہے۔
اٹک جنرل لمیٹڈ نے یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر پبلک پرائیویٹ شراکت داری معاہدہ کی شرائط و ضوابط پر دوبارہ گفت و شنید کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹک جنرل لمیٹڈ نے حکومت پاکستان وزارت توانائی پاور ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں کہاہے کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان کو فروغ دینے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے، ہم یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر اپنے پبلک پرائیویٹ معاہدہ کی اسٹریٹجک تبدیلی کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔