Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستاننایاب قتل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا

نایاب قتل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا

لاہور،ماڈل نایاب قتل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی رات مقتولہ دوستوں کی پارٹی میں گئی تھی ،پارٹی میں مقتولہ نایاب کا اپنے دوستوں سے جھگڑا ، جھگڑے کے بعد نایاب پارٹی چھوڑ کر فارم ہاوس سے باہر آگئی ، نایاب نے اس جھگڑے کے بارے میں اپنے سوتیلے بھائی کو فون پر بتایا ،فون کال کے بعد سوتیلا بھائی مقتولہ نایاب کو ملنے پہنچ گیا ، سوتیلے بھائی نے مقتولہ نایاب کو مارکیٹ سے آئس کریم کھلائی اور گھر چھوڑ دیا ۔ پولیس نے مقتولہ سے جھگڑا کرنے والے دوستوں سے تفتیش شروع کردی ہے ،پولیس نے کال ڈیٹا سے وقوعہ کے روز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ۔ ۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی رات مقتولہ کیساتھ رابطہ میں رہنے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اتوار کے روز ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔