اسلام آباد،وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،یومِ شہدا کے موقع پر ہم اہلِ کشمیر کیساتھ اور 13جولائی1931کے دن 22شہداکو سلام پیش کرتے ہیں جو ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہیوں کی جانب سے پرامن مظاہرین پرگولیاں برسائے جانے پرمنصبِ شہادت پر فائزہوئے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر اور غیرقانونی تسلط کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہدمزاحمت اورقربانیوں کی تاریخ سے عبارت ہے۔
یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
