ہومپاکستانخصوصی پارلیمانی کمیٹی میں توسیع کر دی گئی،5سینیٹرز بھی شامل

خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں توسیع کر دی گئی،5سینیٹرز بھی شامل

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایوان کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ کے 5ارکان کا اضافہ کیا گیا، مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کمیٹی کا حصہ بن گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر علی ظفر، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر عمر فاروق بھی کمیٹی میں شامل ہوگئے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 18رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ کمیٹی پارلیمنٹ کے امور کو بہتر انداز سے چلانے کا کام کرے گی۔

کمیٹی میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، نوید قمر، خورشید شاہ، خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، علیم خان، اختر مینگل، اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، صاحبزادہ حامد رضا، بیرسٹر گوہر علی، محمود خان اچکزئی، حمید حسین اور شاہدہ بیگم شامل ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔

WhatsApp Image 2024 09 15 at 8.10.04 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔