ہومپاکستانآئینی ترامیم کے بعد خیبرپختونخوا کے بارے میں بھی ضروری فیصلے کریں گے، رہنما ن لیگ اختیار ولی خان

آئینی ترامیم کے بعد خیبرپختونخوا کے بارے میں بھی ضروری فیصلے کریں گے، رہنما ن لیگ اختیار ولی خان

پشاور(آئی پی ایس ) پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ آئین میں ترامیم پارلیمنٹ کا کام ہے ، آئینی ترامیم اور قانون سازی کے بعد صوبے کے بارے میں بھی چند ضروری فیصلے کریں گے۔

مسلم لیگ(ن)کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے بیان میں کہا کہ آئین بنانا اور اس میں ترمیم کرنا کلی طور پر پارلیمنٹ کا کام ہے، تمام اداروں کا دائرہ اختیار طے کرنا بھی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے لیے ایسی قانون سازی کی ضرورت ہے کہ عدلیہ عوام کے لیے کام کرے، عدالتیں شخصیت پرستی، سیاسی مقدموں میں دلچسپی اور فریقین میں امتیازی سلوک اور گڈ ٹو سی یو کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کی جملے بازی چھوڑ کر 50سے 60لاکھ عوام کے زیرالتوا مقدمات نمٹائے جائیں، عدلیہ نے اپنی لامتناہی آزادی کا فائدہ نہ کبھی ملک کو پہنچایا اور نہ ہی ملک کے عوام کو پہنچانے کی ضرورت محسوس کی۔اختیارولی نے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم اور قانون سازی کے بعد خیبرپختونخوا کے بارے میں بھی چند ضروری فیصلے کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔