Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانمولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کو بہترین حکمران قرار دے دیا

مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کو بہترین حکمران قرار دے دیا

لاہور،معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم کو بہترین حکمران قرار دے دیا۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے کہا میں 1992 سے تمام حکمرانوں سے ملا ہوں سوائے بینظیر شہید کے، عمران خان مجھے ان سب حکمرانوں میں سب سے بہتر لگے، جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو مجھ سے پوچھا کہ اپنی نوجوان نسل کو دین اسلام کی راہ پر کیسے چلاوں ؟ مولانا مجھے بتائیں کے کیسے میں نوجوانوں کی زندگی اللہ کے نبیۖ کی طرزز ندگی سے جوڑوں ؟ اور یہ بات اس سے قبل مجھ سے کسی حکمران نے نہیں کی۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت مجھے بڑا عجیب لگا کہ ملک کا وزیراعظم مجھ سے کیا پوچھا رہا ہے، عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کے آپ کے بیان کالجوں میں کراوں ؟ آپ پاکستانی نوجوانوں کو سمجھائیں۔ اپنی قائم کردہ تنظیم کے متعلق مولانانے کہا کہ یہ بھی دین داری کا حصہ ہے ، تجارت نبیوں کا پیشہ ہے ،سارے صحابہ کرام تاجر تھے ، لوگوں میں ایک غلط تصور پایا جاتا ہے کہ ایک عالم دین کو مدرسے میں بیٹھ کرپڑھانا چاہیے وہ دنیا کا کام نہیں کرسکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔