Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانملک بھر کے مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں،وزیراعظم عمران خان

ملک بھر کے مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حضرت داتا گنج بخش (رح)کے مزار کے جامع ڈویلپمنٹ و منیجمنٹ منصوبے، لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد اور پنجاب میں دیگر مزارات کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔وزیرِ اعظم کو لاہور کے تاریخی و مذہبی مقامات حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اور بادشاہی مسجد کے تحفظ اور بحالی و آرائش کے حوالے سے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی ۔بادشاہی مسجد کے تحفظ و آرائش کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس منصوبے میں تبرک گیلری، قرآن ہال، صحن کی بہتری اور نمازیوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کو پنجاب میں دیگر مزارات کی بحالی و تحفظ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔منصوبے کے تحت دربار داتا گنج بخش کو ایک ویلفیئر مرکز کے طور پر ڈھالا جائے گا۔ جہاں مستحق زائرین کو کھانے، رہائش کی سہولیات کے ساتھ ساتھ انکی تعلیم کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دربار کے بہتر انتظام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ تاکہ زائرین کو پارکنگ، لنگر اور دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ درباروں کے اطراف میں واقع اراضی کو مناسب طریقے سے بروئے کار لانے کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا جائے تاکہ اس سرکاری اراضی کو ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لئے بروئے کار لایا جا سکے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک بھر کے مزارات ہمارا تاریخی ورثہ ہیں اور مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق مقامات کی بحالی و تحفظ اہم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔