اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ اجلاس میں سینیٹر واوڈا کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی پرچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے فلک ناز چترالی کو معطل کردیا۔
اس حوالے سے فیصل واوڈا نے سینٹ میں کہا کہ کھلے عام گالیاں چل رہی ہیں اور ہم جواب بھی نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ سارجنٹ ایٹ آرمز کو بلاکر فلک ماز کو باہر پھنکوائیں، ایوان میں گالی دینا کسی کا حق نہیں ہے۔فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ فلک ناز کی رکنیت معطل کی جائے۔
چیئرمین سینٹ نے فلک ناز کے الفاظ حذف کردئیے۔جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ گالی دی گئی ہے صرف حذف کرنا کافی نہیں، اگر فلک ناز کو معطل نہ کیا گیا تومیں دوگنا گالی دوں گا۔جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فلک ناز نے اگر معذرت نہ کی تو معطل کردوں گا۔
فیصل واوڈا بولے یہ پاکستان کی ریاست کو چیلنج ہے، یہاں گالیاں دی جا رہیں ہم خاموش ہو جائیں؟ آپ ہماری ماں بہنوں کو گالیاں دیں ہم برادشت کریں گے؟ آپ لوگ فیض حمید کی گود میں بیٹھ کر آئے، ہمیں بتا رہے ہو کہ ہم آپ کو عزت دیں؟ ہم نے اس پارٹی کو پیسا دیا ہوا ہے۔جس پر حکومت اور اپوزیشن ارکان چئیرمین ڈائس کے سامنے اکٹھے ہو گئے۔بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر کو معطل کردیا، نازیبا الفاظ ادا کرنے پر فلک ناز چترالی کو دو دن کیلئے معطل کیا گیا۔
فیصل ووڈا پورن سٹار ، لقب دینے والے کو سزا ، تفصیلات سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
