لاہور (آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے لئے پنجاب اسمبلی ممبران کی کارروائی کو ڈیجیٹل کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دی گئی ہے ۔
اراکین نے تجویز دی کہ ڈیجیٹل اسٹوڈیومیں پوڈکاسٹ کاسسٹم بھی لگایا جائے، اسمبلی کی کارروائی کی ترسیل تمام سوشل میڈیا فارمز پر کی جائے گی۔پنجاب اسمبلی کی کارروائی کا آرکائیول ڈیٹا بھی محفوظ بنایا جائے گا جبکہ پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل اسٹوڈیو بھی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسمبلی اجلاس کی ریکارڈنگ سوشل میڈیاپرڈالنے کاکام شروع ہوچکا ہے ۔
پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ، اسٹوڈیو قائم کرنے کی تجویز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
