اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی مشکل سے پارلیمنٹ میں پہنچا ہوں ،آج سے دو سال پہلے آپ اسی کرسی پر تھے ۔
انہوں نے کہا ہے کل رات پارلیمنٹ کے ساتھ جو کچھ ہوا ،میرا مقدمہ جمہوریت میں ہے ،عمران خان اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں ،میرا مقدمہ جمہوریت میں ہے
ان کا کہنا تھا کہ عامر ڈوگر شیخ وقاص اور عامر ڈوگر اور مولانا نصیب کو پارلیمنٹ سے اٹھا لیا گیا
نو مئی میں جو ہوا تھا وہ غلط تھا کل رات پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کل رات جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا ہے ان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے ،
یہ حملہ اسپیکر صاحب آپ پر ہے ، یہ حملہ شہباز شریف اور بلاول پر ہے ،پارلیمنٹ کو تالا لگانا ہے یا چلانا ہے
سوال ہے کہ پاکستان کی سیاست کا یہی حال ہوگا
علی محمد خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بچانے کی ضرورت ہے ، میری درخواست ہے یہ کرسی اپنا کردار ادا کرے، وہ نامعلوم کون تھے جنہوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا ،
اگر جناح ہاؤس پر پاکستان پر حملہ تھا جو نہیں ہونا چاہیے کیا پارلیمنٹ پر حملہ آئین پر حملہ نہیں ہے۔
