Monday, March 16, 2026
ہومپاکستانافغانستان میں ہم صرف امن میں حصہ دار ہوں گے، چوہدری فواد حسین

افغانستان میں ہم صرف امن میں حصہ دار ہوں گے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہم صرف امن میں حصہ دار ہوں گے۔ پیر کو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکہاکہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے اور کوشش ہے کہ کابل میں پر امن اور اتفاق رائے پر مبنی نظام حکومت قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کابل میں اتفاق رائے سے حکومت نہ بنی تو پاکستان میں اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے تاہم ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر مبنی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں ہم امن میں حصہ دار ہوں گے جنگ میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور ہمیں امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔