اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، جس کے مطابق پنجاب پولیس نے سابق وزیراعظم کے خلاف 48 مقدمات درج کیے، ایف آئی اے میں 1 اور نیب میں 3 کیسز زیر سماعت ہیں۔
پولیس، ایف آئی اے اور نیب میں درج مقدمات اور انکوائری کی رپورٹ جاری کردی گئی، پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر مختلف اضلاع میں 48 مقدمات درج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان پر لاہور میں پولیس کی جانب سے 18 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی پر شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں، گوجرانوالہ میں 1، راولپنڈی میں 13 اور اٹک میں 2 مقدمات درج ہیں، اس کے علاوہ فیصل آباد میں 5، سرگودہا اور میانوالی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف اینٹی کرپشن میں 2 انکوائریاں زیر التوا ہیں، بانی پی ٹی آئی پر ایف آئی اے میں ایک انکوائری زیر التوا ہے، سابق وزیراعظم پر نیب کے 3 کیسز زیر التوا ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کی 2 انکوائریاں زیر سماعت ہیں۔
عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
