اسلام آباد،چیئرمین فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار خان کی زیر صدارت پمز اسپتال میں اجلاس، اجلاس میں ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن،ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن نرسنگ ایسوسی ایشن، آفیسرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اور نان گزٹڈ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ،تمام ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے متفقہ طورپر ڈاکٹر اسفندیار خان کی قیادت میں گرینڈ ہیلتھ الائنس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی جانب سے مسترد شدہ ایم ٹی آئی کا بل سینیٹ سے منظر نہ کیا جائے اور ہمارا جائز حق کرونا رسک الائونس صوبوں کی طرز پر ماہانہ بنیاد پر ہر ہسپتال کے ملازم کو دیا جائے ۔ کرونا رسک الائونس کے حصول اور ایم ٹی کے خلاف فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹرز نرسز، پیرامیڈیکل اور نان گزیٹڈ اسٹاف کے نمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی کو دیگر ہسپتالوں سے روابط اور سرکاری سطح پر مزاکرات اور مطالبات کی منظوری کے لیئے لائحہ عمل تیار کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں، تمام ایسوسی ایشنز کی کمیٹی نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ 12جولائی بروز پیر سے روزانہ کی بنیاد پر تین گھنٹے تک ٹوکن احتجاج کیا جائے گا اور او پی ڈی اور ویکسینیشن سنٹر بند رہیں گے، اگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجی دائرہ مزید وسیع کیا جا ئیگا۔
