ہومپاکستانپاک فوج کی طرف سے سکردو میں 2روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کی طرف سے سکردو میں 2روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سکردو،پاک فوج نے سکردو کے گائوں شیلا میں 2روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں 350سے زائد مریضوں کوطبی امداداور ادویات فراہم کی گئیں، کیمپ میں ضلع سکردو کے محکمہ صحت کے 6 اہلکار جبکہ پاک فوج کے میڈیکل کور کے 30 اہلکار شامل تھے، جن میں جنرل فزیشن ، میڈیکل اسپیشلسٹ ، سرجیکل اسپیشلسٹ اور ڈینٹل سرجن شامل تھے۔

میڈیکل اور سرجری کے مریضوں میں 75 مرد، 156 خواتین اور 74 بچے جبکہ دانتوں کے 45مریضوں کو مفت طبی امداد فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ 113 لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے، علاقے کے لوگوں میں مفت ادویات، ہینڈ سینیٹائزر، فیس ماسک، دانتوں کے برش اور ٹوتھ پیسٹ تقسیم کیے گئے۔ مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچا ئو، ذاتی حفظان صحت اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ضلع سکردو کے محکمہ صحت نے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں پاک آرمی میڈیکل کور کی بھر پور مدد کی-مفت میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد علاقے میں صحت کی نگہداشت اور معلومات پہنچانا تھا، تاکہ صحت سے متعلق عام مسائل کی نشاندہی کرکے ان سے نمٹنے کے طریقے وضع کی جا سکے۔ ایسے ذمہ دارانہ پروگراموں کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لئے بہت سارے لاجسٹک سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان آرمی اپنی مسلسل آپریشنل مصروفیات کے ساتھ ساتھ ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے ان کیمپوں کا اہتمام کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔