اسلام آباد،اسلام آباد پولیس کا سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون، سوشل میڈیا پر اسلحہ و ایمونیشن کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 11 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ معاشرے کا امن و سکون تباہ کرنے والے عناصر کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا ،ایسے عناصر خلاف کارروائیوں مقصد حوصلہ شکنی کے ساتھ شہریوں میں پائی جانے والی خوف و ہراس فضا کو دور کرنا ہے،اسلام آباد پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم ایسے عناصر کو مسلسل واچ کررہی ہے۔
