تہران (آئی پی ایس )سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت کا باعث بننے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی انکوائری میں پتا چلا ہے کہ یہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 63 سالہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر شمالی ایران کے ایک پہاڑ پر گر گیا تھا جس کے نتیجے میں صدر اور ان کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، بعد ازاں ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کروائے گئے تھے۔ ریاستی نشریاتی ادارے اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ (آئی آر آئی بی) نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سپریم بورڈ کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی بنیادی وجہ موسم بہار میں خطے کے پیچیدہ موسمی اور ماحولیاتی حالات تھے۔
سابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا، حتمی رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
