ہومبریکنگ نیوزغزہ: سکول میں اسرائیلی بمباری سے 11فلسطینی شہید

غزہ: سکول میں اسرائیلی بمباری سے 11فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل نے غزہ سٹی اسکول پر بمباری کرکے 11 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں دیرالبلاح میں گاڑی پر حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹے میں اکسٹھ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں بھی ایک فلسطینی کو شہید اور چھتیس کو گرفتار کرلیا گیا۔ سات اکتوبر سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 735 سے تجاوز کرگئی۔

چورانوے ہزار ایک سو پچپن سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ رفح میں سرنگ سے چھ مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، حماس کا کہنا ہے یرغمالی اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔