اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مملکت سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب پر مشتمل آر فورفریم ورک کے تحت تعاون پر بھی گفتگو کی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امور پر رابطہ و ہم آہنگی بڑھانے کے لیے آر فور کا آئندہ اجلاس جلد منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔
