ہومپاکستانمسلم لیگ ن کے رہنما پی ٹی آئی سے مذکرات پر تقسیم کا شکار ہو گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما پی ٹی آئی سے مذکرات پر تقسیم کا شکار ہو گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس )اپوزیشن جماعتوں سے مذکرات کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذکرات پر تقسیم کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور خواجہ آصف مذاکرات کے حق میں نہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق مشروط مذکرات سے متفق ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی سینئر قیادت جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی سے بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہیں۔

دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بڑا انکشاف کردیا۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ محمود اچکزئی اور رانا ثنا اللہ کے درمیان گفتگو 2 ماہ سے جاری ہے، اب پیشرفت ہونے پر ان مذاکرات کی خبر کو میڈیا سے بھی شیر کیا گیا، مذاکرات ہونا مثبت قدم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔