اسلام آباد،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آراے)کے سابق صدر بہزاد سلیمی کی نو منتخب صدر پی آراے چوہدری صدیق ساجد ،سرپرست اعلیٰ حافظ طاہر خلیل اور فائونڈر پینل کے کنونیئر کاشف رفیق سے ملاقات ، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔
ملاقات میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پی آراے کی بیرونی مداخلت سے پاک، آزاد ، خود مختار صحافتی تنظیم کی حیثیت برقرار رکھنے ، فیصلہ سازی میں مشاورت سے آگے بڑھنے اور صحافی برادری کے بنیادی مسائل کے مستقل حل سے متعلق قانون سازی کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے جاری کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سابق صدر بہزادسلیمی نے نومنتخب صدر چوہدری صدیق ساجد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انتخابات لڑنے والے تمام پینلز نے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ، انتخابی عمل کی تکمیل کے ساتھ ہی حسب روایت تمام انتخابی پینل ختم ہوچکے ، انشااللہ ہم سب متحد رہتے ہوئے کارکن صحافیوں کے مفادات کا تحفظ کریں گے ۔
