Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستاناس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں اس پر شدید تشویش ہے، اسد قیصر

اس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں اس پر شدید تشویش ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں اس پر شدید تشویش ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر و رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ افغانستان کا معاملہ بھی دوست ممالک کے ساتھ مل کر حل کریں، افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک کریں، پارلیمنٹ میں تمام معاملات لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیں، کون سا آئین کہتا ہے لوگوں کو ماورائے آئین اٹھائیں ،ہم ایپکس کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ معاملات پارلیمنٹ لے کر آئیں، بلوچستان کے جو نمائندے بیٹھے ہیں وہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔