Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزنیشنل کوآرڈینیٹر برائے نیشنل کانٹر ٹیررازم اتھارٹی محمد طاہر رائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نیشنل کوآرڈینیٹر برائے نیشنل کانٹر ٹیررازم اتھارٹی محمد طاہر رائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور (سب نیوز )نیشنل کوآرڈینیٹر برائے نیشنل کانٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) محمد طاہر رائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔پولیس سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر محمد طاہر رائے دو سال سے نیشنل کانٹر ٹیررازم اتھارٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر تعینات تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔طاہر رائے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رائے طاہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تعینات کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔