اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی 26 سے 29 جولائی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں ترقیاتی کاموں اور تقرر وتبادلوں پر پابندی لگا دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی 26 سے 29 جولائی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 31 جولائی سے 3 اگست تک ہوگی، امیدواروں کی انتخابی نشانات کے ہمراہ حتمی فہرست 13 اگست کو جاری ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسران 17 ستمبر کو کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کرینگے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی کنٹونمنٹس بورڈز میں ترقیاتی کاموں اور تقرر تبادلوں پر پابندی لگا دی۔
الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
